ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 22

بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُکَذِّبُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۲﴾
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا جھٹلاتے ہیں۔ En
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
En
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 22){ بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا …:} یعنی یہ بات نہیں کہ قرآن کے دلائل میں کوئی کمی ہے یا اس کی آواز ان کے دلوں کی گہرائی تک نہیں پہنچی، بلکہ انھوں نے طے کر رکھا ہے کہ ہم نے ماننا ہی نہیں۔ چنانچہ یہ کفر و عناد ہی تکذیب کا باعث ہے۔