ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التكوير (81) — آیت 17

وَ الَّیۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ ﴿ۙ۱۷﴾
اور رات کی جب وہ جانے لگتی ہے! En
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
En
اور رات کی جب جانے لگے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

17۔ اور رات کی جب اس کی تاریکی چھانے [15] لگے
[15] ﴿عَسْعَسَ بمعنی دھندلکا، خواہ یہ شام کا دھندلکا ہو جیسے سورج غروب ہونے کے بعد رات کا اندھیرا چھانے لگتا ہے اور خواہ یہ صبح کا دھندلکا ہو۔ یعنی رات کی تاریکی غائب اور صبح کی روشنی اس پر غالب ہونے لگے۔ اس لحاظ سے اس آیت کا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے۔ ”اور رات کی جب جانے لگے۔“