ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ عبس (80) — آیت 37

لِکُلِّ امۡرِیًٔ مِّنۡہُمۡ یَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ یُّغۡنِیۡہِ ﴿ؕ۳۷﴾
اس دن ان میں سے ہر شخص کی ایک ایسی حالت ہوگی جو اسے ( دوسروں سے) بے پروا بنا دے گی۔ En
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
En
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

37۔ اس دن ہر شخص کی ایسی حالت ہو گی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا [21] بنا دے گی
[21] ننگے بدن حشر :۔
اس آیت کی بہترین تفسیر درج ذیل حدیث پیش کرتی ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: لوگ میدان حشر میں ننگے سر، ننگے بدن اور بے ختنہ اکٹھے کیے جائیں گے۔ ایک عورت (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) نے پوچھا: کیا پھر وہ ایک دوسرے کے ستر نہ دیکھیں گے؟ آپ نے فرمایا: اے فلاں (عورت) اس دن ہر شخص کو اپنی اپنی پڑی ہو گی جو اسے (دوسروں سے) غافل کر دے گی۔ [ترمذي۔ كتاب التفسير]