ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 27

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ بَنٰہَا ﴿ٝ۲۷﴾
کیا پیدا کرنے میں تم زیادہ مشکل ہو یا آسمان؟ اس نے اسے بنایا۔ En
بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
En
کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

27۔ کیا تمہیں پیدا کرنا مشکل کام ہے یا آسمان کو؟ جسے اس نے [19] بنایا
[19] مختصر طور پر قصہ فرعون بیان کرنے کے بعد اب پھر اصل مضمون یعنی عقیدہ آخرت کی طرف رجوع کرتے ہوئے کافروں سے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا اس کائنات کو وجود میں لانا زیادہ مشکل کام ہے یا تمہیں پہلی بار یا دوسری بار پیدا کرنا؟ یہاں لفظ سماء استعمال ہوا ہے جس سے مراد آسمان بھی ہو سکتا ہے اور تمام عالم بالا بھی۔