ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 15

ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ مُوۡسٰی ﴿ۘ۱۵﴾
کیا تیرے پاس موسیٰ کی بات پہنچی ہے؟ En
بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
En
کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

15۔ کیا آپ کو موسیٰ کی خبر پہنچی [11] ہے؟
[11] قصہ موسیٰ و فرعون :۔
قیامت کے ذکر میں فرعون کا ذکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینے کے خاطر لایا گیا ہے۔ یعنی یہ مکہ کے کافر تو فرعون کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتے۔ وہ مصر کے بہت سے علاقہ کا واحد حکمران انتہائی مغرور اور سرکش بادشاہ تھا۔ اس نے بھی جب ہمارے بھیجے ہوئے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ ان کی دعوت کو تسلیم کرنے کی بجائے اکڑ بیٹھا تو ہم نے اسے اور اس کی آل کو سمندر میں غرق کر دیا تھا۔ اور اب یہ کفار بھی اگر فرعون جیسا ہی کردار ادا کریں گے تو یہ اللہ کی گرفت سے کیونکر بچ سکیں گے؟