ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النازعات (79) — آیت 1

وَ النّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ﴿۱﴾
ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر سختی سے ( جان) کھینچ لینے والے ہیں! En
ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
En
ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم! En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

1۔ (جسم میں) غرق ہو کر (جان) کھینچ لینے والے (فرشتوں) کی قسم [1]
[1] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو موت کے وقت میت کے ایک ایک رگ و ریشہ میں ڈوب کر وہاں سے اس کی روح کو کھینچ لاتے ہیں۔ واضح رہے کہ نزع کا لغوی معنی کسی چیز کو اس کی قرارگاہ سے کھینچنا ہے۔