ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النبأ (78) — آیت 26

جَزَآءً وِّفَاقًا ﴿ؕ۲۶﴾
پورا پورا بدلہ دینے کے لیے۔ En
(یہ) بدلہ ہے پورا پورا
En
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

26۔ یہ بدلہ ہے (ان کے عملوں کے) موافق [18]
[18] یعنی انہیں اتنی ہی سزا دی جائے گی جس قدر اس کے برے اعمال تھے۔ اس سے زیادہ سزا نہیں دی جائے گی۔ اور ان کے جرائم کی بنیاد یہ بات تھی کہ انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں آتا تھا کہ ان کا محاسبہ کیا جانے والا ہے۔ اسی بنا پر انہوں نے آیات کا انکار کیا تھا اور پوری زندگی شتر بے مہار کی طرح آزادانہ گزار دی تھی۔