ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الانسان/الدهر (76) — آیت 5

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ یَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ کَاۡسٍ کَانَ مِزَاجُہَا کَافُوۡرًا ۚ﴿۵﴾
بلاشبہ نیک لوگ ایسے جام سے پییں گے جس میں کافور ملا ہوا ہو گا۔ En
جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی
En
بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ نیک لوگ شراب کے ایسے جام پئیں گے جس میں کافور [7] کی آمیزش ہو گی
[7] ان کے مقابلہ میں اس دار الامتحان میں کامیاب ہونے والوں یا اللہ کے فرمانبرداروں اور نیک اعمال بجا لانے والوں کو سب سے پہلی نعمت تو یہ ملے گی کہ ان کے پینے کو ٹھنڈا، میٹھا، سفید رنگ کا خوشبودار اور مفرح قلب مشروب ملے گا۔ اور یہ مشروب اس افراط سے مہیا کیا جائے گا کہ جہاں کوئی موجود ہو گا اس مشروب کی نالیاں وہیں تک پہنچا دی جائیں گی وہ خود بھی جب ایسی خواہش کریں گے تو اس مشروب کی نالیاں وہاں پہنچ جائیں گی اس مشروب کی رنگت، ٹھنڈک اور خوشبو ایسی ہو گی جیسے اس میں کافور ملا دیا گیا ہے۔