ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الانسان/الدهر (76) — آیت 4

اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ سَلٰسِلَا۠ وَ اَغۡلٰلًا وَّ سَعِیۡرًا ﴿۴﴾
یقینا ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔ En
ہم نے کافروں کے لئے زنجیر اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے
En
یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

4۔ بلا شبہ ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں [6]، طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔
[6] امتحان کا وقت ہر انسان کی موت تک ہے یا جو لوگ اس امتحان میں فیل ہو جائیں گے ان کی اخروی زندگی انتہائی تلخ ہو گی اور یہ دنیا کی زندگی جس قدر آزادانہ اور عیش و آرام میں گزار کر مریں گے اسی نسبت سے انہیں عذاب بھی دیئے جائیں گے۔ پابند زنجیر و سلاسل کر کے اور گلے میں طوق ڈال کر انہیں جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔