ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القيامة (75) — آیت 25

تَظُنُّ اَنۡ یُّفۡعَلَ بِہَا فَاقِرَۃٌ ﴿ؕ۲۵﴾
وہ یقین کریں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑنے والی(سختی) کی جائے گی۔ En
خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
En
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ کیا جائے گا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

25۔ اور سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ [15] ہو گا۔
[15] اور یہی آخرت کے واقعات جن لوگوں کی توقعات کے برعکس نکلیں گے تو ان کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی اور انہیں یہ خوب معلوم ہو جائے گا کہ ان کی شامت آئی کہ آئی۔ اس تصور سے ہی وہ یوں شکستہ خاطر ہو جائیں گے جیسے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔