ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ نوح (71) — آیت 19

وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ﴿ۙ۱۹﴾
اور اللہ نے تمھارے لیے زمین کو ایک فرش بنا دیا۔ En
اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا
En
اور تمہارے لیے زمین کو اللہ تعالیٰ نے فرش بنادیا ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

19۔ اور اللہ ہی نے تمہارے لیے زمین کو (فرش کی طرح) بچھا [11] دیا
[11] پھر اس زمین میں تمہارے لیے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ تم اس پر مکان بناؤ۔ باغات لگاؤ، چلو پھرو، لیٹو، بیٹھو، ہر طرف کشادہ راہیں ہیں۔ اگر ایک شخص کے پاس وسائل ہوں تو ساری دنیا کے گرد گھوم سکتا ہے۔