ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الأعراف (7) — آیت 106

قَالَ اِنۡ کُنۡتَ جِئۡتَ بِاٰیَۃٍ فَاۡتِ بِہَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۰۶﴾
اس نے کہا اگر تو کوئی نشانی لے کر آیا ہے تو وہ لے آ، اگر تو سچوں میں سے ہے۔
فرعون نے کہا اگر تم نشانی لے کر آئے ہو تو اگر سچے ہو تو لاؤ (دکھاؤ)
فرعون نے کہا، اگر آپ کوئی معجزه لے کر آئے ہیں تو اس کو اب پیش کیجئے! اگر آپ سچے ہیں

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

106۔ فرعون نے کہا: ”اگر تو سچا ہے تو کوئی معجزہ لے کر آیا ہے تو اسے پیش کر“