ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القلم (68) — آیت 14

اَنۡ کَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیۡنَ ﴿ؕ۱۴﴾
اس لیے کہ وہ مال اور بیٹوں والا رہا ہے۔ En
اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے
En
اس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

14۔ اس بنا پر کہ وہ مالدار ہے [12] اور بیٹوں والا ہے
[12] یعنی ان تمام تر قباحتوں کے باوجود کیا صرف اس لئے اس کی بات مان لی جائے کہ وہ خاصا مال دار اور صاحب اولاد ہے۔ صاحب مال اور اولاد ہونا کوئی ایسی صفات نہیں کہ ایسے شخص کی اطاعت کی جائے۔