ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 50

فِیۡہِمَا عَیۡنٰنِ تَجۡرِیٰنِ ﴿ۚ۵۰﴾
ان دونوں میں دو چشمے ہیں، جو بہ رہے ہیں۔ En
ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
En
ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

50۔ ان دونوں میں [33] دو چشمے جاری ہوں گے
[33] ایک چشمے کا نام تسنیم ہو گا اور دوسرے کا سلسبیل، اور یہ دونوں چشمے ہمیشہ جاری رہیں گے، کبھی خشک نہ ہوں گے۔