14۔ اس نے انسان کو ٹھیکری [12] کی طرح بجنے والی مٹی سے پیدا کیا۔
[12] سیدنا آدم کے پہلے کی تخلیق کے مراحل :۔
یہ سیدنا آدم کے پتلے کی تخلیق کا ساتواں اور آخری مرحلہ ہے اور ان سات مراحل کی ترتیب یوں ہے۔ (1)﴿تراب﴾ بمعنی خشک مٹی سے [المومن: 67] (2)﴿ارض﴾ بمعنی عام مٹی یا زمین [نوح: 17] (3)﴿طين﴾ بمعنی گیلی مٹی یا گارا [الانعام: 2] (4)﴿طِيْنٍلاَّزِبٍ﴾ بمعنی لیسدار اور چپکدار مٹی [الصافات: 11] (5)﴿حَمَإٍمَّسْنُوْنٍ﴾ بمعنی بدبو دار کیچڑ [الحجر: 26] (6)﴿صَلَصَالٍ﴾ ٹھیکرا یا حرارت سے پکائی ہوئی مٹی [ايضاً] (7)﴿صَلْصَالٍكَاْلفَخَّارٍ﴾ بمعنی ٹن سے بجنے والی ٹھیکری [الرحمن: 14] پھر جب اللہ تعالیٰ نے اس میں اپنی روح سے پھونکا تو ی﴿﴾ہ بشر بن گیا۔ اس کو مسجود ملائک بنایا گیا۔ پھر اسی سے اس کا زوج پیدا کیا گیا [4: 1] پھر اس کے بعد حقیر پانی کے ست سے اس کی نسل چلائی گئی جس کے لیے دوسرے مقامات پر نطفہ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔