ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القمر (54) — آیت 13

وَ حَمَلۡنٰہُ عَلٰی ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّ دُسُرٍ ﴿ۙ۱۳﴾
اور ہم نے اسے تختوں اور میخوں والی (کشتی) پر سوار کر دیا۔ En
اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا
En
اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ اور نوح کو ہم نے ایک تختوں اور کیلوں [13] والی (کشتی) پر سوار کر دیا۔
[13] کشتی نوح اور قوم کا تمسخر :۔
طوفان سے پیشتر نوحؑ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے مطابق لکڑی کے تختوں اور لوہے کے کیلوں کی مدد سے ایک بہت بڑی کشتی تیار کی تھی جسے دیکھ کر آپ کی قوم یوں مذاق اڑاتی تھی کہ ہم تو پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں تم اس جہاز کو چلاؤ گے کہاں؟ یہاں نہ تو نزدیک کوئی دریا ہے اور نہ سمندر ہے؟