ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ ق (50) — آیت 20

وَ نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ ؕ ذٰلِکَ یَوۡمُ الۡوَعِیۡدِ ﴿۲۰﴾
اور صور میں پھونکا جا ئے گا، یہی عذاب کے وعدے کا دن ہے۔ En
اور صور پھونکا جائے گا۔ یہی (عذاب کے) وعید کا دن ہے
En
اور صور پھونک دیا جائے گا۔ وعدہٴ عذاب کا دن یہی ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

20۔ اور (پھر جب) صور پھونکا [24] جائے گا (تو اس سے کہا جائے گا) یہی وعدہ عذاب کا دن ہے۔
[24] نفخہ صور ثانی :۔
اس سے مراد وہ نفخہ صور ہے۔ جب سب مردہ انسان اپنی اپنی قبروں سے اٹھا کھڑے کئے جائیں گے یعنی قیامت کے دن جب سب انسانوں کی اللہ کے حضور پیشی ہو گی اور فیصلہ کے دن مجرموں کو عذاب میں مبتلا کر دیا جائے گا۔