اِنَّا فَتَحۡنَا لَکَ فَتۡحًا مُّبِیۡنًا ۙ﴿۱﴾
بے شک ہم نے تجھے فتح دی، ایک کھلی فتح۔
En
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو فتح دی۔ فتح بھی صریح وصاف
En
بیشک (اے نبی) ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے
En
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
1۔ (اے نبی!) ہم نے آپ کو واضح فتح [1] عطا کر دی۔
[1] آپ کو بیت اللہ کے طواف کا خوب میں آنا :۔
جنگ احزاب کے بعد قریش کی مسلمانوں پر بالا دستی کا تصور ختم ہو چکا تھا تاہم ابھی تک بیت اللہ پر قریش کا ہی قبضہ تھا۔ مسلمان جب سے ہجرت کر کے مدینہ گئے تھے ان میں سے کسی نے حج، عمرہ یا طواف کعبہ نہیں کیا تھا جس کے لئے ان کے دل ترستے رہتے تھے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب آیا کہ آپ بہت سے مسلمانوں کی معیت میں بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔ نبی کا خواب چونکہ وحی ہوتا ہے۔
1400 صحابہ کے ساتھ مکہ کو روانگی :۔
لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کا اعلان فرما دیا۔ چونکہ اس سفر سے جنگی مقاصد یا غنائم کا کوئی تعلق نہ تھا۔ لہٰذا آپ کی معیت صرف ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ہی اختیار کی جو محض رضائے الٰہی کے لئے عمرہ کی نیت رکھتے تھے۔ جو صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جانے پر تیار ہوئے ان کی تعداد چودہ سو کے لگ بھگ تھی۔ کافروں کا روکنا اور آمادہ جنگ ہونا: اہل مکہ کو پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی اطلاع ہو چکی تھی اور ان کی یہ انتہائی کوشش تھی کہ مسلمانوں کو مکہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ کیونکہ اس میں وہ اپنی توہین سمجھتے تھے۔ دستور کے مطابق اہل مکہ کسی بھی طواف اور عمرہ کرنے والے کو نہیں روک سکتے تھے۔ پھر یہ مہینہ بھی ذیقعد کا تھا جن میں اہل عرب کے دستور کے مطابق لڑائی منع تھی۔ ان دونوں باتوں کے باوجود قریش مکہ مسلمانوں کا مکہ میں داخلہ روکنے کے لئے لڑائی پر آمادہ ہو گئے۔ چنانچہ خالد بن ولید ایک فوجی دستہ لے کر مقابلہ کے لئے نکل آئے۔
حدیبیہ کے مقام پر فروکشی :۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ صورت حال معلوم ہوئی تو آپ سیدھی راہ میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے مکہ کے زیریں علاقہ حدیبیہ میں فروکش ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ کو بہتیرا سمجھایا کہ ہم لڑنے کی غرض سے نہیں آئے فقط عمرہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور قربانی کے جانور بھی دکھائے لیکن انہیں مسلمانوں کا مکہ میں داخل ہونا بھی گوارا نہ تھا۔ لہٰذا انہوں نے مسلمانوں کو واپس چلے جانے پر ہی اصرار کیا۔
سیدنا عثمانؓ کی شہادت کی افواہ اور بیعت رضوان :۔
اسی دوران فریقین کی طرف سے کئی سفارتیں بھی آئیں اور گئیں۔ مسلمانوں کی طرف سے سیدنا عثمانؓ کو سفیر بنا کر بھیجا گیا تو انہیں وہیں روک لیا گیا۔ اور افواہ یہ مشہور ہو گئی کہ سیدنا عثمانؓ شہید کر دیئے گئے۔ چنانچہ قصاص عثمان کے سلسلہ میں آپ نے ایک کیکر کے درخت کے نیچے سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے خون پر بیعت لی۔ جو بیعت رضوان کے نام سے مشہور ہے۔
سیدنا عثمانؓ کی بیعت :۔
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک اہل مکہ کے لئے سیدنا عثمانؓ سے کوئی زیادہ کوئی قابل احترام ہوتا تو آپ سفارت کے لئے اسے بھیجتے یہ بیعت سیدنا عثمانؓ کی غیر موجودگی میں ہوئی۔ لہٰذا آپ نے یوں کیا کہ اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا یہ عثمان کا ہاتھ ہے اور اس کو بائیں ہاتھ پر مار کر فرمایا کہ یہ عثمان کی بیعت ہے۔ [بخاری۔ کتاب المناقب۔ باب مناقب عثمان بن عفان]
بعد میں معلوم ہوا کہ سیدنا عثمانؓ کی شہادت کی خبر غلط تھی۔
بعد میں معلوم ہوا کہ سیدنا عثمانؓ کی شہادت کی خبر غلط تھی۔
سفارتوں کے تبادلے اور صلح حدیبیہ :۔
دو تین دفعہ سفارتوں کے تبادلہ کے بعد بالآخر صلح کی شرائط پر سمجھوتہ ہو گیا۔ یہ شرائط بظاہر مسلمانوں کے لئے توہین آمیز تھیں اور بیعت رضوان کے بعد بالخصوص ایسی شرائط پر رضا مند بھی نہیں ہو سکتے تھے۔ اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان شرائط کو منظور فرما لیا اور بعد میں اللہ تعالیٰ نے اس صلح کو فتح مبین قرار دیا۔ صلح کی شرائط یہ تھیں۔
1۔ آئندہ دس سال تک مسلمان اور قریش ایک دوسرے پر چڑھائی نہ کریں گے اور صلح و آشتی سے رہیں گے۔
2۔ قبائل کو عام اجازت ہے کہ وہ جس فریق کے حلیف بننا چاہیں بن سکتے ہیں۔
3۔ اگر مکہ سے کوئی مسلمان اپنے ولی کی اجازت کے بغیر مدینہ پہنچ جائے تو مسلمان اسے واپس کر دیں گے لیکن اگر کوئی مسلمان مکہ آجائے تو وہ واپس نہ کیا جائے گا۔
4۔ مسلمان اس دفعہ عمرہ کئے بغیر واپس چلے جائیں۔ آئندہ سال وہ تلواریں نیام میں کئے ہوئے آئیں۔ تین دن تک ان کے لئے شہر خالی کر دیا جائے گا اور انہیں مکہ میں رہنے اور عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔

شرائط قبول کرنے کی وجوہ :۔
مسلمانوں کو جب یہ سورۃ سنائی گئی تو وہ خود حیران ہو کر ایک دوسرے سے پوچھتے تھے کہ ایسی توہین آمیز صلح فتح مبین کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ بحث بڑی تفصیل طلب ہے جس کا یہاں موقع نہیں۔ ہم یہاں ایسی وجوہ بیان کرنے پر اکتفا کرتے ہیں جن کی بنا پر آپ نے ایسی شرائط کو مسلمانوں سے مشورہ کئے بغیر بلکہ ان کی مرضی کے علی الرغم منظور فرما لیا تھا۔ البتہ یہ بات ملحوظ رکھنا چاہئے کہ یہ سب وحی الٰہی اور اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے مطابق ہوا تھا۔ وہ وجوہ یہ ہیں:
1۔ جب سے آپ مدینہ گئے تھے آپ کے دشمنوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا تھا اور مسلسل چھ سال سے ہنگامی حالات میں زندگی گزار رہے تھے۔ ان دشمنوں میں سب سے بڑے دشمن یہی قریش تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے کہ ان کی طرف سے اطمینان نصیب ہو تاکہ دوسرے دشمنوں سے بطریق احسن نمٹا جا سکے۔ چنانچہ آپ نے یہاں سے واپسی پر سب سے پہلے بنو نضیر کی سرکوبی کی اور خیبر فتح ہوا۔
2۔ انہی ہنگامی حالات کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے تبلیغی پروگرام مؤخر ہوتے جا رہے تھے۔ چنانچہ اس صلح کے بعد آپ نے آس پاس کے بادشاہوں کے نام تبلیغی خطوط ارسال فرمائے۔
3۔ اس صلح نے تمام عرب پر یہ بات ثابت کر دی کہ مسلمان فی الحقیقت امن پسند قوم ہے جو جنگ سے حتی الامکان گریز کرتی ہے اور مقابلہ کی قدرت رکھنے کے باوجود صلح و آشتی کو ترجیح دیتی ہے۔ اسی تاثر کے نتیجہ میں اس صلح کے بعد بعض بڑے بڑے سردار از خود اسلام لے آئے مثلاً خالد بن ولید سیف اللہ اور عمرو بن عاص فاتح مصر وغیرہم۔
4۔ جنگ کی صورت میں مکہ میں موجود مسلمانوں کی تباہی یقینی تھی۔ قرآن کریم نے یہ ایک ایسی وجہ بیان فرمائی جس کا مسلمانوں کو خیال تک نہ آیا تھا۔

جانوروں کی قربانی :۔
اس معاہدہ صلح کی تحریر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اپنی اپنی قربانیاں ذبح کرنے کا حکم دیا۔ لیکن صحابہ کرامؓ کو اس توہین آمیز صلح کا کچھ ایسا غم لاحق ہو گیا تھا کہ آپ کے اس حکم پر کوئی بھی اپنی جگہ سے نہ اٹھا۔ (شاید وہ اسی انتظار میں ہوں کہ ابھی اللہ کی طرف سے کوئی اور حکم آجائے گا) اس سفر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جب یہ صورت حال بیان کی تو انہوں نے یہ مشورہ دیا کہ آپ اپنی قربانی ذبح کر دیں پھر صحابہ اپنی قربانیاں خود بخود ذبح کر دیں گے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی ذبح کی۔ بال منڈائے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کی اتباع میں قربانیاں کیں۔ بال منڈائے اور احرام کھول کر واپس مدینہ آگئے۔ [بخاری۔ کتاب الشروط۔ باب الشروط فی الجہاد والمصالحۃ]
عمرہ قضا: پھر اگلے سال انہیں مسلمانوں نے عمرہ قضا ادا کیا۔ [بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب عمرۃ القضاء]
اب ہم یہاں چند احادیث درج کرتے ہیں جن سے اس سورۃ کا شان نزول اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بالخصوص سیدنا عمرؓ کے اضطراب کا منظر سامنے آتا ہے:
1۔ سیدنا انس فرماتے ہیں کہ ﴿اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنًا﴾ سے مراد صلح حدیبیہ ہے۔ [بخاري۔ كتاب التفسير]
2۔

شرائط صلح پر سیدنا عمرؓ کی بے قراری :۔
زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر (حدیبیہ) میں تھے اور سیدنا عمرؓ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ رات کا وقت تھا۔ سیدنا عمرؓ نے آپ سے کچھ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہ دیا۔ سیدنا عمرؓ نے پھر پوچھا تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر (تیسری بار) پوچھا تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہ دیا۔ آخر سیدنا عمرؓ اپنے تئیں کہنے لگے: ”تیری ماں تجھ پر روئے تو نے تین بار عاجزی کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار بھی جواب نہ دیا“ سیدنا عمرؓ کہتے ہیں۔ پھر میں نے اپنے اونٹ کو ایڑ لگائی اور لوگوں سے آگے نکل گیا۔ مجھے خطرہ تھا کہ اب میرے بارے میں قرآن نازل ہو گا۔ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ میں نے ایک پکارنے والے کی آواز سنی جو مجھے ہی بلا رہا تھا۔ میں ڈر گیا کہ شاید میرے بارے میں قرآن اترا ہے۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات مجھ پر ایک سورت اتری ہے جو مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن تک سورج کی روشنی پہنچتی ہے“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت پڑھی۔ [حواله ايضاً]
3۔ سیدنا سہل بن حنیف کہتے ہیں کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے۔ جب آپ نے مشرکین مکہ سے صلح کی۔ اگر ہم لڑنا مناسب سمجھتے تو لڑ سکتے تھے۔ سیدنا عمرؓ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا ہم حق پر اور یہ (مشرک) باطل پر نہیں؟ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول دوزخ میں نہ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں“ سیدنا عمرؓ کہنے لگے: تو پھر ہم اپنے دین کو کیوں ذلیل کریں؟ اور ایسے ہی مدینہ کو چلے جائیں۔ جب تک کہ اللہ ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہ کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خطاب کے بیٹے! رسول میں ہوں (تم نہیں) اللہ مجھے کبھی ضائع نہ کرے گا“ چنانچہ سیدنا عمرؓ غصے کی حالت میں لوٹ گئے۔ مگر قرار نہ آیا تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے پاس آ کر کہنے لگے۔ ”کیا ہم حق پر اور یہ مشرک باطل پر نہیں؟“ سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے فرمایا: ”خطاب کے بیٹے! اللہ کے رسول وہ ہیں (تم نہیں) اور اللہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا“ اس وقت سورۃ فتح نازل ہوئی۔ [حواله ايضاً]
4۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفلؓ کہتے ہیں کہ جس دن مکہ فتح ہوا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سورت دہرا دہرا کر خوش الحانی سے پڑھ رہے تھے۔ [حواله ايضاً]

صلح حدیبیہ کی توہین آمیز شرائط سے خیر کے پہلو کیسے پیدا ہوئے اور ابو جندل کی حالت زار اور فریاد :۔
صلح حدیبیہ کی انہی توہین آمیز شرائط سے اللہ تعالیٰ نے خیر کے بہت سے پہلو پیدا کر دیئے۔ مکہ میں رکھے جانے والے مسلمانوں نے جب مکہ میں تبلیغ شروع کر دی اور بعض لوگ اسلام بھی لے آئے تو یہی بات قریش مکہ کے لئے سوہان روح بن گئی، اور مسلمانوں کے ہاں مدینہ سے واپس کئے جانے والے مسلمانوں نے تجارتی شاہراہ پر اپنی الگ بستی بسا کر قریش کے تجارتی قافلوں کا ناک میں دم کر دیا۔ ان میں ایک ابو جندلؓ تھے۔ قریش مکہ کے تیسرے اور آخری سفیر سہیل بن عمرو کے بیٹے تھے اور مسلمان ہو چکے تھے جب شرائط صلح طے پا رہی تھیں لیکن تا ہنوز ضبط تحریر میں نہ آئی تھیں اس وقت یہ اہل مکہ کی قید سے بھاگ کر حدیبیہ میں مسلمانوں کے پاس پہنچ گئے اور انہیں اپنے زخم دکھا دکھا کر التجا کی کہ اب انہیں کفار کے حوالہ نہ کیا جائے۔ مسلمان ابو جندلؓ کو پناہ دینے کے حق میں تھے کیونکہ شرائط تا حال ضبط تحریر میں نہ آئی تھیں مگر ابو جندل کا باپ سہیل اس بات پر اڑ گیا کہ اگر ابو جندل کو واپس نہ کیا گیا تو صلح نہیں ہو سکتی آخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جندل کو صبر کی تلقین فرمائی اور اسے واپس کر دیا۔ اسی طرح سیدنا ابو بصیر اسلام لا کر مدینہ پہنچے تو کفار نے دو آدمی مدینہ بھیج دیئے کہ وہ انہیں واپس مکہ لائیں۔ آپ نے ابو بصیر کو ان کے ہمراہ کر دیا۔ ابو بصیرؓ نے راہ میں موقع پر ایک کو قتل کر دیا اور دوسرا فرار ہو کر مدینہ آگیا اور رسول اللہ کو یہ ماجرا سنایا اتنے میں پیچھے پیچھے ابو بصیر بھی مدینہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے مجھے ان کے ہمراہ بھیج کر اپنا ذمہ پورا کر دیا۔ اب تو اللہ نے مجھے ان سے نجات دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنگ کی آگ نہ بھڑکاؤ“ سیدنا ابو بصیر کو جب معلوم ہوا کہ آپ انہیں مدینہ نہیں رہنے دیں گے تو وہاں سے چل کر سمندر کے کنارے پر آکر مقیم ہو گئے۔ بعد ازاں ابو جندل بھی یہاں پہنچ گئے اور دوسرے نو مسلم بھی مدینہ کے بجائے ادھر کا رخ کرنے لگے۔ ان لوگوں نے قریش کو اس قدر تنگ کیا کہ انہوں نے مجبور ہو کر اس شرط کو کالعدم کر دیا اور اجازت دے دی کہ جو شخص مسلمان ہو کر مدینہ جانا چاہے وہ جا سکتا ہے۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ کفار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ ابو بصیر کو ان کاموں سے منع کریں اور جو شخص مسلمان ہو کر مدینہ جانا چاہے وہ جا سکتا ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بصیر کو لوٹ مار کرنے سے منع فرما دیا۔ [كتاب الشروط نيز كتاب المغازي وغيره]