ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الدخان (44) — آیت 56

لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَۃَ الۡاُوۡلٰی ۚ وَ وَقٰہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿ۙ۵۶﴾
وہ اس میں موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، مگر وہ موت جو پہلی تھی اور وہ انھیں بھڑکتی آگ کے عذاب سے بچائے گا۔ En
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
En
وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

56۔ وہاں وہ موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ بس پہلی موت جو دنیا میں [37] آچکی (سو آچکی) اور (اللہ) انہیں جہنم کے عذاب سے بچا لے گا
[37] اخروی زندگی میں موت نہیں :۔
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابوہریرہؓ دونوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:”ایک پکارنے والا جنت کے لوگوں کو پکارے گا اور کہے گا: آئندہ تم ہمیشہ تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ ہو گے، تم ہمیشہ زندہ رہو گے، کبھی مرو گے نہیں، تم ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہو گے، اور تم ہمیشہ امن اور چین میں رہو گے کبھی کوئی رنج نہ ہو گا“ [مسلم۔ کتاب الجنۃ و صفۃ نعیمھاو اھلھا]