9۔ اور انہیں برائیوں [11] سے بچا لے۔ اس روز جسے تو نے برائیوں [12] سے بچا لیا گویا تو نے اس پر رحمت کر دی اور یہی بڑی کامیابی ہے
[11] ﴿سيئات﴾ کے تین معنی :۔
﴿السَّيِّأت﴾ کے تین معنی ہیں۔ ایک غلط عقائد، بگڑے ہوئے اخلاق اور برے اعمال، دوسرے، گمراہی اور اعمال بد کا وبال، تیسرے آفات و مصائب اور تکلیفیں خواہ وہ دنیا کی ہوں، عالم برزخ کی ہوں یا عالم قیامت کی ہوں۔ یہاں تینوں قسم کی برائیاں مراد ہیں۔ [12] روز محشر کی برائیوں سے مراد اس دن کی ہولناکیاں، انتہائی تپش اور شدت پیاس، اپنا محاسبہ کا خوف، مجرمین کی بر سر عام رسوائی وغیرہ ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔