10۔ جو لوگ ظلم سے یتیموں کا مال ہڑپ کر جاتے ہیں وہ در حقیقت اپنے پیٹ میں آگ [16] بھرتے ہیں۔ عنقریب وہ جہنم میں داخل ہوں گے
[16] یتیم کا مال کھانا کبیرہ گناہ ہے:۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔“ صحابہ نے پوچھا ’وہ کون سے ہیں؟‘ فرمایا ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ جادو۔ جس جان کو قتل کرنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے ناحق قتل کرنا۔ سود کھانا۔ یتیم کا مال کھانا۔ لڑائی میں پیٹھ پھیر جانا۔ اور پاکدامن بھولی بھالی مومن عورت پر تہمت لگانا۔“ [بخاری۔ کتاب الوصایا۔ باب ﴿اِنَّالَّذِيْنَيَاْكُلُوْنَاَمْوَالَالْيَتٰميٰ﴾ مسلم، کتاب الایمان۔ باب بیان الکبائر وأکبرھا] نیز آپ نے معراج کا واقعہ بیان کرنے کے دوران فرمایا کہ میں نے چند لوگوں کو دیکھا جن کے لب اونٹوں جیسے تھے اور ایک فرشتہ ان کے لب کھول کر منہ میں آگ کے انگارے ڈالتا تو وہ ان کے نیچے سے نکل جاتے اور وہ (درد کے مارے) چیختے چلاتے۔ پھر فرشتہ اور انگارے ان کے منہ میں ڈال دیتا اور انہیں مسلسل یہ عذاب ہو رہا تھا۔ میں نے جبریلؑ سے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ جبریلؑ نے جواب دیا یہ وہ لوگ ہیں جو یتیموں کا مال ناحق کھایا کرتے تھے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔