ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الصافات (37) — آیت 12

بَلۡ عَجِبۡتَ وَ یَسۡخَرُوۡنَ ﴿۪۱۲﴾
بلکہ تو نے تعجب کیا اور وہ مذاق اڑاتے ہیں۔ En
ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں
En
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

12۔ آپ کو تو (اللہ کی ایسی قدرتوں پر) تعجب [8] ہے اور یہ لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں
[8] یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کے ایسے عظیم تخلیقی کارنامے سن کر تعجب ہوتا ہے مگر یہ لوگ نہایت بے فکری اور لاپروائی سے ایسی محیر العقول نشانیوں کا مذاق اڑا دیتے ہیں یا آپ کو اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ یہ کس قدر بے حس اور نا انصاف لوگ ہیں کہ اللہ کی ایسی واضح قدرتیں بھی ان پر کچھ اثر نہیں کرتیں۔