ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ يس (36) — آیت 5

تَنۡزِیۡلَ الۡعَزِیۡزِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۵﴾
یہ سب پر غالب، نہایت مہربان کا نازل کیا ہوا ہے۔ En
یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے
En
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ جو غالب اور رحم کرنے والے کا نازل [4] کردہ ہے۔
[4] یعنی اس قرآن حکیم کو نازل کرنے والا کوئی کمزور قسم کا ناصح نہیں ہے جس نے کچھ احکام اور نصائح بھیج دیئے ہوں۔ جسے اگر تم قبول کر لو تو اچھا ہے اور اگر نظر انداز کر دو تو بھی تمہارا کچھ نہیں بگڑے گا۔ بلکہ اس کا نازل کرنے والا فرمانروائے کائنات ہے جو سب پر غالب ہے۔ اور اپنے فیصلوں کو نافذ کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور وہ رحیم اس لحاظ سے ہے کہ اس نے تمہاری رہنمائی کے لئے یہ قرآن اور یہ نبی بھیج کر تم پر بہت مہربانی فرمائی ہے۔ تاکہ تم لوگ گمراہیوں سے بچ کر دنیا و آخرت کی فلاح سے ہمکنار ہو سکو۔