ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الروم (30) — آیت 11

اَللّٰہُ یَبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ثُمَّ یُعِیۡدُہٗ ثُمَّ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۱۱﴾
اللہ خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اسے دوبارہ بنائے گا، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ En
خدا ہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے وہی اس کو پھر پیدا کرے گا پھر تم اُسی کی طرف لوٹ جاؤ گے
En
اللہ تعالیٰ ہی مخلوق کی ابتدا کرتا ہے پھر وہی اسے دوباره پیدا کرے گا پھر تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

11۔ اللہ ہی مخلوق کی ابتدا کرتا ہے پھر وہی اس کا اعادہ [10] کرے گا۔ پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
[10] اس کی تشریح کے لئے دیکھئے سورۃ النمل کی آیت نمبر 64 کا حاشیہ نمبر 69 اور سورۃ العنکبوت کی آیت نبز 19 کا حاشیہ نمبر 31۔