ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النمل (27) — آیت 2

ہُدًی وَّ بُشۡرٰی لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۙ﴿۲﴾
مومنوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہیں۔ En
مومنوں کے لئے ہدایت اور بشارت
En
ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کے لیے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ جو ان ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت [2] اور بشارت ہیں۔
[2] اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کی صفات بیان کرتے ہوئے ہدایت دینے والی یا بشارت دینے والی کے بجائے صرف ہدایت اور بشارت فرمایا۔ گویا یہ کتاب مجسم ہدایت اور مجسم بشارت ہے۔ اور ان الفاظ کے استعمال میں بلاغت بھی ہے اور فضاحت بھی۔ البتہ یہ کتاب ہدایت اور بشارت صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ سمجھتے ہیں اور اللہ پر ایمان بالغیب رکھتے ہیں۔ اور جو سرے سے اسے اللہ کی طرف سے نازل شدہ نہ سمجھیں۔ ان کے لئے نہ یہ ہدایت بن سکتی ہے اور نہ بشارت۔