ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الشعراء (26) — آیت 2

تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ الۡمُبِیۡنِ ﴿۲﴾
یہ واضح کتاب کی آیات ہیں۔ En
یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
En
یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ یہ وضاحت کرنے والی کتاب [1] کی آیات ہیں
[1] کتاب سے مراد یہی خاص سورہ شعراء بھی ہو سکتی ہے اور پورا قرآن بھی۔ کیونکہ قرآن کی ہر سورہ اپنی ذات میں جامع ہے، مکمل ہے اور مستقل کتاب ہے۔ جیسا کہ پہلے اس کی وضاحت کی جاچکی ہے اور مبین سے مراد یہ ہے کہ یہ کتاب اپنا مدعا صاف صاف بیان کر رہی ہے اس میں کچھ ابہام نہیں جس­­ کی کسی کو سمجھ نہ آ سکے۔ اور اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ ان آیات سے واضح طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ کتاب کی آیات ہیں۔ کسی انسان سے یہ ممکن نہیں کہ وہ ایسی آیات پیش کر سکے۔