71۔ لوط نے کہا: ”اگر تمہیں کچھ کرنا ہے تو یہ میری [36] بیٹیاں موجود ہیں“
[36] سیدنا لوطؑ کی بیٹیاں:۔
اس کا ایک مطلب تو وہی ہے جو آیت کے ظاہری الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی بیٹیوں کو ان کے نکاح میں دینے پر تیار ہو گئے حالانکہ پہلے یہی لوگ ان بیٹیوں کا رشتہ طلب کرتے تھے اور آپ نے ان لوگوں کی بد کرداری دیکھ کر رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا اور دوسرا مطلب ہے کہ ہر نبی اپنی قوم کا روحانی باپ ہوتا ہے لہٰذا آپ قوم کی بیٹیوں کے بھی روحانی باپ تھے اور آپ نے انھیں کہا یہ تھا کہ تمہارے گھروں میں جو تمہاری بیویاں ہیں وہ بھی میری بیٹیاں ہیں۔ اگر اتنی ہی تم پر شہوت غالب آ رہی ہے تو ان سے پوری کر لو۔ اس آیت سے ہرگز یہ مطلب نہیں لیا جا سکتا کہ آپ نے بد کاری کے لیے اپنی بیٹیاں پیش کر دی تھیں۔ کیونکہ سیدنا لوطؑ جس بدی کے خلاف جہاد کر رہے تھے اسی طرح کی ایک دوسری برائی کا خود ارتکاب کیسے کر سکتے تھے؟ بالخصوص اس صورت میں کہ آپ اللہ کے نبی تھے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔