ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ هود (11) — آیت 76

یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ اَعۡرِضۡ عَنۡ ہٰذَا ۚ اِنَّہٗ قَدۡ جَآءَ اَمۡرُ رَبِّکَ ۚ وَ اِنَّہُمۡ اٰتِیۡہِمۡ عَذَابٌ غَیۡرُ مَرۡدُوۡدٍ ﴿۷۶﴾
اے ابراہیم! اسے رہنے دے، بے شک حقیقت یہ ہے کہ تیرے رب کا حکم آچکا اور یقینا یہ لوگ! ان پر وہ عذاب آنے والا ہے جو ہٹایا جانے والا نہیں۔ En
اے ابراہیم اس بات کو جانے دو۔ تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے۔ اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی نہیں ٹلنے کا
En
اے ابراہیم! اس خیال کو چھوڑ دیجئے، آپ کے رب کا حکم آپہنچا ہے، اور ان پر نہ ٹالے جانے واﻻ عذاب ضرور آنے واﻻ ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

76۔ فرشتوں نے کہا: ابراہیم! اس قصہ کو چھوڑو۔ اب تو تمہارے پروردگار کا حکم آ چکا۔ اب انھیں عذاب آ کے [86] رہے گا جو ٹل نہیں سکتا
[86] فرشتوں نے جواب دیا کہ اب اس بحث کا کچھ فائدہ نہیں اللہ تعالیٰ ان پر عذاب کا فیصلہ کر چکا ہے اور ہمیں اس نے اسی غرض کے لیے مامور کر دیا ہے۔ لہٰذا اب یہ موخر نہیں ہو سکتا۔