ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التكاثر (102) — آیت 7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیۡنَ الۡیَقِیۡنِ ۙ﴿۷﴾
پھر یقینا تم ضرور اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔ En
پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
En
اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

7۔ پھر (سن لو) کہ تم اسے آنکھوں دیکھے یقین کے ساتھ [5] دیکھ لو گے۔
[5] دوزخ کے آثار تو تم مرنے کے فوراً بعد دیکھ لو گے۔ پھر جب قیامت کے دن تم میدان محشر میں اکٹھے کیے جاؤ گے تو پھر اسے اپنی آنکھوں سے یوں دیکھ لو گے کہ تمہیں اس کے یقینی ہونے میں کوئی شک و شبہ باقی نہ رہ جائے گا۔