اور سب سے اچھے نام اللہ ہی کے ہیں، سو اسے ان کے ساتھ پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارے میں سیدھے راستے سے ہٹتے ہیں، انھیں جلد ہی اس کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
اور خدا کے سب نام اچھے ہی اچھے ہیں۔ تو اس کو اس کے ناموں سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں عنقریب اس کی سزا پائیں گے
اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں، ان لوگوں کو ان کے کئے کی ضرور سزا ملے گی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: { اللہ تعالیٰ کے ایک کم ایک سو نام ہیں۔ انہیں جو محفوظ کر لے، وہ جنتی ہے۔ وہ وتر ہے، طاق کو ہی پسند فرماتا ہے۔ } ۱؎[صحیح بخاری:4610] (بخاری وغیرہ) ترمذی میں یہ { ننانوے نام اس طرح ہیں: «هُوَاللَّهُالَّذِيلَاإِلَٰهَإِلَّاهُوَالرَّحْمٰنُالرَّحِیْمُ،الْمَلِکُ،الْقُدُّوْسُ،السَّلَامُ،الْمُؤْمِنُ،الْمُھَیْمِنُ،الْعَزِیْزُ،الْجَبَّارُ،الْمُتَکَبِّرُ،الْخَالِقُ،الْبَارِیُٔ،الْمُصَوِّرُ،الْغَفَّارُ،الْقَھَّارُ،الْوَھَّابُ،الرَّزَّاقُ،الْفَتَّاحُ،الْعَلِیْمُ،الْقَابِضُ،الْبَاسِطُ،الْخَافِضُ،الرَّافِعُ،الْمُعِزُّ،الْمُذِلُّ،السَّمِیْعُ،الْبَصِیْرُ،الْحَکَمُ،الْعَدْلُ،اللَّطِیْفُ،الْخَبِیْرُ،الْحَلِیْمُ،الْعَظِیْمُ،الْغَفُوْرُ،الشَّکُوْرُ،الْعَلِیُّ،الْکَبِیْرُ،الْحَفِیْظُ،الْمُقِیْتُ،الْحَسِیْبُ،الْجَلِیْلُ،الْکَرِیْمُ،الرَّقِیْبُ،الْمُجِیْبُ،الْوَاسِعُ،الْحَکِیْمُ،الْوَدُوْدُ،الْمَجِیْدُ،الْبَاعِثُ،الشَّھِیْدُ،الْحَقُّ،الْوَکِیْلُ،الْقَوِیُّ،الْمَتِیْنُ،الْوَلِیُّ،الْحَمِیْدُ،الْمُحْصِی،الْمُبْدِیُٔ،الْمُعِیْدُ،الْمُحْییِ،الْمُمِیْتُ،الْحَیُّالْقَیُّوْمُ،الْوَاجِدُ،الْمَاجِدُ،الْوَاحِدُ،الصَّمَدُ،الْقَادِرُ،الْمُقْتَدِرُ،الْمُقَدِّمُ،الْمُؤَخِّرُ،الْاَوَّلُالْاٰخِرُ،الظَّاھِرُ،الْبَاطِنُ،الْوَالِیُ،الْمُتَعَالُ،الْبَرُّ،التَّوَّابُ،الْمُنْتَقِمُ،الْعَفُوُّ،الرَّئُوْفُ،مَالِکُ،الْمُلْکِ،ذُوالْجَلَالِوَالْاِکْرَامِ،الْمُقْسِطُ،الْجَامِعُ،الْغَنِیُّ،الْمُغْنِی،الْمَانِعُ،الضَّآرُّ،النَّافِعُ،النُّوْرُ،الْھَادِیُ،الْبَدِیْعُ،الْبَاقِی،الْوَارِثُ،الرَّشِیْدُ،الصَّبُوْرُ» ۔ } ۱؎[سنن ترمذي:3507، قال الشيخ الألباني:ضعیف]
یہ حدیث غریب ہے۔ کچھ کمی، زیادتی کے ساتھ اسی طرح یہ نام ابن ماجہ کی حدیث میں بھی وارد ہیں۔ بعض بزرگوں کا خیال ہے کہ یہ نام راویوں نے قرآن میں چھانٹ لیے ہیں۔ «وَاللهُاَعْلَمُ» ۔ یہ یاد رہے کہ یہی ننانوے نام اللہ کے ہوں، اور نہ ہوں، یہ بات نہیں۔ مسند احمد میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: { جسے کبھی بھی کوئی غم و رنج پہنچے اور وہ یہ دعا کرے: «اللَّهُمَّإنِّيعَبْدُكَابْنُعَبْدِكَابْنُأَمَتِكَ،نَاصِيَتِيبِيَدِكَ،مَاضٍفِيَّحُكْمُكَ،عَدْلٌفِيَّقَضَاؤُكَ،أَسْأَلُكَبكُلِّاسْمٍهُوَلَكَ،سَمَّيْتَبهِنَفْسَكَ،أَوْأَنْزَلْتَهُفِيكِتَابِكَ،أَوْعَلَّمْتَهُأَحَداًمِنْخَلْقِكَ،أَوِاسْتَأْثَرْتَبِهِفِيعِلْمِالْغَيْبِعِنْدَكَ: أَنْتَجْعَلَالْقُرْآنَ العظیم رَبِيعَقَلْبِي،وَنُورَصَدرِي،وَجلاَءَحزنِي،وَذَهَابَهَمِّي» ۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے غم و رنج کو دور کر دے گا اور اس کی جگہ راحت و خوشی عطا فرمائے گا۔ آپ سے سوال کیا گیا کہ پھر کیا ہم اسے اوروں کو بھی سکھائیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں! بیشک جو اسے سنے، اسے چاہیئے کہ دوسروں کو بھی سکھائے۔ } ۱؎[صحیح ابن حبان:972:صحیح بالشواھد] امام ابوحاتم بن حبان بستی رحمہ اللہ بھی اس روایت کو اسی طرح اپنی صحیح میں لائے ہیں۔ امام ابوبکر بن عربی رحمہ اللہ بھی اپنی کتاب الاحوذی فی شرح الترمذی میں لکھتے ہیں کہ بعض لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی کتاب و سنت سے جمع کئے ہیں جن کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے، «وَاللهُاَعْلَمُ» ۔ اللہ کے ناموں سے الحاد کرنے والوں کو چھوڑ دو۔ جیسے کہ لفظ اللہ سے کافروں نے اپنے بت کا نام لات رکھا اور عزیز سے مشتق کر کے عزیٰ نام رکھا۔ یہ بھی معنی ہیں کہ جو اللہ کے ناموں میں شریک کرتے ہیں، انہیں چھوڑو۔ جو انہیں جھٹلاتے ہیں، ان سے منہ موڑ لو۔ «الحاد» کے لفظی معنی ہیں: درمیانے، سیدھے راستے سے ہٹ جانا اور گھوم جانا۔ اسی لیے بغلی قبر کو «لحد» کہتے ہیں کیونکہ سیدھی کھدائی سے ہٹا کر بنائی جاتی ہے۔
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔