یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے، سو اگر اللہ چاہے توتیرے دل پر مہر کر دے اور اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنی باتوں کے ساتھ ثابت کر دیتا ہے، یقینا وہ سینوں کی بات کو خوب جاننے والا ہے۔
En
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے
کیا یہ کہتے ہیں کہ (پیغمبر نے) اللہ پر جھوٹ باندھا ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آپ کے دل پر مہر لگادے اور اللہ تعالیٰ اپنی باتوں سے جھوٹ کو مٹا دیتا ہے اور سچ کو ﺛابت رکھتا ہے۔ وه سینے کی باتوں کو جاننے واﻻ ہے
En
جاہل کفار کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تہمت لگانا ٭٭
پھر فرماتا ہے کہ یہ جاہل کفار جو کہتے ہیں کہ یہ قرآن تو نے گھڑ لیا ہے اور اللہ کے نام لگا دیا ہے ایسا نہیں اگر ایسا ہوتا تو اللہ تیرے دل پر مہر لگا دیتا اور تجھے کچھ بھی یاد نہ رہتا جیسے فرمان ہے «وَلَوْتَقَوَّلَعَلَيْنَابَعْضَالْاَقَاوِيْلِ»[69- الحاقة: 44]، اگر یہ رسول ہمارے ذمے کچھ باتیں لگا دیتے تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ کر ان کے دل کی رگ کاٹ ڈالتے اور تم میں سے کوئی انہیں اس سزا سے نہ بچا سکتا۔ یعنی یہ اگر ہمارے کلام میں کچھ بھی زیادتی کرتے تو ایسا انتقام لیتے کہ دنیا کی کوئی ہستی اسے نہ بچا سکتی۔ اس کے بعد کا جملہ «أَمْيَقُولُونَافْتَرَىٰعَلَىاللَّـهِكَذِبًا ۖ فَإِنيَشَإِاللَّـهُيَخْتِمْعَلَىٰقَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُاللَّـهُالْبَاطِلَوَيُحِقُّالْحَقَّبِكَلِمَاتِهِ ۚ إِنَّهُعَلِيمٌبِذَاتِالصُّدُورِ»[سورةالشورى 42:24]، «یَخْتِمْ» پر معطوف نہیں بلکہ یہ مبتدا ہے اور مبتدا ہونے کی وجہ سے مرفوع ہے۔ «یَخْتِمْ» پر عطف نہیں جو مجزوم ہو۔ واؤ کا کتابت میں نہ آنا یہ صرف امام کے رسم خط کی موافقت کی وجہ سے ہے جیسے آیت «سَـنَدْعُالزَّبَانِيَةَ»[96- العلق: 18] میں واؤ لکھنے میں نہیں آئی۔ اور آیت «وَيَدْعُالْإِنسَانُبِالشَّرِّدُعَاءَهُبِالْخَيْرِوَكَانَالْإِنسَانُعَجُولًا» [الإسراء 17: 11] میں واؤ نہیں لکھی گئی ہاں اس کے بعد کے جملے «اَنْيُّحِقَّالْحَقَّبِكَلِمٰتِهٖوَيَقْطَعَدَابِرَالْكٰفِرِيْنَ» [8- الانفال: 7] کا عطف «وَيَمْــحُاللّٰهُالْبَاطِلَوَيُحِقُّالْحَقَّبِكَلِمٰتِهٖ ۭ اِنَّهٗعَلِيْمٌۢبِذَاتالصُّدُوْرِ»[42- الشورى: 24]، پر ہے یعنی اللہ تعالیٰ حق کو واضح اور مبین کر دیتا ہے اپنے کلمات سے یعنی دلائل بیان فرما کر حجت پیش کر کے وہ خوب دانا بینا ہے دلوں کے راز سینوں کے بھید اس پر کھلے ہوئے ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔