اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ؕ﴿۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
بے شک تمھاری کوشش یقینا مختلف ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 4){ اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰى:} یعنی جس طرح رات دن اور نر و مادہ مخلوقات میں باہمی اختلاف اور تضادہے اسی طرح تمھاری کوششوں اور تمھارے اعمال میں بھی اختلاف ہے، پھر ان کا نتیجہ اور جزا و سزا بھی الگ الگ ہے۔