(آیت 12){ اِنَّعَلَيْنَالَلْهُدٰى:} دوسری جگہ فرمایا: «قُلْاِنَّهُدَىاللّٰهِهُوَالْهُدٰى» [البقرۃ: ۱۲۰]”کہہ دے اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے۔“ یعنی جو راستے لوگوں نے اپنی مرضی سے یا آبا و اجداد کو دیکھ کر یا غیر قوموں کی نقل کرتے ہوئے اختیار کیے ہیں وہ چونکہ اللہ کی طرف سے نہیں ہیں، اس لیے کتنے بھی خوش نما ہوں ہدایت نہیں، ضلالت ہیں۔ اللہ کی ہدایت وہ ہے جو خود اس کی طرف سے آئی ہو اور وہ صرف قرآن مجید ہے یا حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔