ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ البلد (90) — آیت 7

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ یَرَہٗۤ اَحَدٌ ؕ﴿۷﴾
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا؟ En
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
En
کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 7){ اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗۤ اَحَدٌ:} کیا وہ خیال کرتا ہے کہ جب وہ فخر و ریا کے لیے مال لٹا رہا تھا تو کسی نے اسے نہیں دیکھا؟ یقینا ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔