ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ البلد (90) — آیت 5

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ یَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ اَحَدٌ ۘ﴿۵﴾
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کبھی کوئی قادر نہیں ہوگا؟ En
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
En
کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 5){ اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌ:} جن سختیوں اور مصیبتوں میں آدمی زندگی بسر کرتا ہے ان کا تقاضا تو یہ تھا کہ وہ اپنی حقیقت کو پہچانتا اور اس میں عاجزی اور انکسار کا جذبہ پیدا ہوتا، لیکن اس کی حالت یہ ہے کہ اکڑفوں دکھاتا ہے اور سمجھتا ہے مجھ پر کون قابو پا سکتا ہے؟ (اشرف الحواشی)