ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الفجر (89) — آیت 4

وَ الَّیۡلِ اِذَا یَسۡرِ ۚ﴿۴﴾
اور رات کی جب وہ چلتی ہے ! En
اور رات کی جب جانے لگے
En
اور رات کی جب وه چلنے لگے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 4){ وَ الَّيْلِ اِذَا يَسْرِ: ” يَسْرِ “} اصل میں {”يَسْرِيْ“} ہے، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے یاء حذف کر کے راء پر کسرہ باقی رکھا گیا ہے۔ {”سَرٰي يَسْرِيْ سُرًي“} (ض) رات کا چلنا۔ سورۂ مدثر میں فرمایا: «‏‏‏‏وَ الَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ» [المدثر: ۳۳] ”اور قسم ہے رات کی، جب وہ جانے لگے۔“ یعنی رخصت ہوتی ہوئی رات قیامت قائم ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔