وَ الَّیۡلِ اِذَا یَسۡرِ ۚ﴿۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور رات کی جب وہ چلتی ہے !
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور رات کی جب جانے لگے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور رات کی جب وه چلنے لگے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 4){ وَ الَّيْلِ اِذَا يَسْرِ: ” يَسْرِ “} اصل میں {”يَسْرِيْ“} ہے، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے یاء حذف کر کے راء پر کسرہ باقی رکھا گیا ہے۔ {”سَرٰي يَسْرِيْ سُرًي“} (ض) رات کا چلنا۔ سورۂ مدثر میں فرمایا: «وَ الَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ» [المدثر: ۳۳] ”اور قسم ہے رات کی، جب وہ جانے لگے۔“ یعنی رخصت ہوتی ہوئی رات قیامت قائم ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔