ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الغاشية (88) — آیت 21

فَذَکِّرۡ ۟ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾
پس تو نصیحت کر، تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔ En
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
En
پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 22،21) {فَذَكِّرْ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ …:} آپ کا کام نصیحت کرنا ہے، زبردستی مسلمان کرنا نہیں، جیساکہ فرمایا: «‏‏‏‏لَاۤ اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ» ‏‏‏‏ [البقرۃ: ۲۵۶] دین میں کوئی زبردستی نہیں۔