ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الأعلى (87) — آیت 12

الَّذِیۡ یَصۡلَی النَّارَ الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۱۲﴾
وہ جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہو گا۔ En
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
En
جو بڑی آگ میں جائے گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 13،12) {الَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى …:} سب سے بڑی آگ اس لیے کہ جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے انہتر (۶۹) گنا بڑھی ہوئی ہے۔ (دیکھیے بخاری: ۳۲۶۵) { ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى } یعنی نہ مرے گا کہ جان چھوٹ جائے اور نہ ایسی زندگی ہوگی کہ کوئی راحت ہو۔