ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 3

وَ اِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡ ۙ﴿۳﴾
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔ En
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
En
اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 3){ وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ: مُدَّتْ مَدَّ يَمُدُّ} (ن) کھینچنا، پھیلانا، یعنی جس طرح چمڑے کو کھینچا جائے تو اس کی اونچ نیچ اور تمام شکنیں ختم ہو جاتی ہیں اور وہ طول و عرض میں پھیل جاتا ہے، اسی طرح زمین سے پہاڑ، سمندر اور ہر قسم کی بلندی و پستی ختم ہو جائے گی، جس سے وہ ہموار ہو کر پھیل جائے گی اور اس میں آدمیوں کے کھڑے ہونے کی گنجائش بہت زیادہ ہو جائے گی۔