ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 18

وَ الۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ﴿ۙ۱۸﴾
اور چاند کی، جب وہ پورا ہوتا ہے ! En
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
En
اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 18){ وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ: اتَّسَقَ } اوپر مذکور {وَسَقَ} سے باب افتعال ہے، جمع ہونا، یعنی چودھویں رات کا پورا چاند بن جائے۔