ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ المطففين (83) — آیت 24

تَعۡرِفُ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ نَضۡرَۃَ النَّعِیۡمِ ﴿ۚ۲۴﴾
تو ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی پہچانے گا۔ En
تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
En
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 24) {تَعْرِفُ فِيْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيْمِ:} دنیا میں خوش حال لوگوں کے چہروں کی تازگی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ صاحب آسائش لوگ ہیں، اسی طرح جنتی لوگوں کے چہرے جنت کی نعمتوں سے ایسے ترو تازہ، پر رونق اور خوش و خرم ہوں گے کہ دیکھنے والا دیکھتے ہی پہچان لے گا کہ وہ کس قدر نعمت اور عیش و آرام میں ہیں۔