ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ المطففين (83) — آیت 22

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۲۲﴾
بے شک نیک لوگ یقینا بڑی نعمت میں ہوں گے۔ En
بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
En
یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 23،22){ اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍ…:} یہاں سے نیک لوگوں کو ملنے والی نعمتوں کا تذکرہ ہے۔ تختوں پر بیٹھے کبھی دوزخیوں کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے کہ رب تعالیٰ نے انھیں کتنی بڑی مصیبت سے بچایا ہے، کبھی جنت کی نعمتوں کا نظارہ کرتے ہوں گے اور کبھی دیدار الٰہی سے آنکھوں کو شاد کام کر رہے ہوں گے۔