ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ التكوير (81) — آیت 17

وَ الَّیۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ ﴿ۙ۱۷﴾
اور رات کی جب وہ جانے لگتی ہے! En
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
En
اور رات کی جب جانے لگے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 18،17){ وَ الَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَ …: عَسْعَسَ } آنے اور جانے دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے، یہاں دوسرا معنی زیادہ مناسب ہے۔ { تَنَفَّسَ } سانس لیتے ہوئے چھاتی پھیلتی ہے، صبح کی روشنی پھیلنے کی کیفیت کی نقشہ کشی انسان کے سانس لینے کی کیفیت کے ساتھ کی ہے۔