ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النازعات (79) — آیت 43

فِیۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِکۡرٰىہَا ﴿ؕ۴۳﴾
اس کے ذکر سے تو کس خیال میں ہے؟ En
سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو
En
آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 43){ فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا:} یعنی جب آپ کو خود ہی اس کا مقرر وقت معلوم نہیں تو آپ انھیں کیا بتائیں گے اور آپ کا اس کے ذکر سے کیا تعلق؟