فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّۃُ الۡکُبۡرٰی ﴿۫ۖ۳۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پھر جب وہ ہر چیز پر چھاجانے والی سب سے بڑی مصیبت آجائے گی ۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
تو جب بڑی آفت آئے گی
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 34) {فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى: الطَّآمَّةُ } اس مصیبت کو کہتے ہیں جو ہر چیز پر چھا جائے، مراد قیامت ہے۔ مزید ہولناکی بیان کرنے کے لیے فرمایا { الْكُبْرٰى } کہ جو سب سے بڑی(مصیبت) ہے۔