ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النازعات (79) — آیت 15

ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ مُوۡسٰی ﴿ۘ۱۵﴾
کیا تیرے پاس موسیٰ کی بات پہنچی ہے؟ En
بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
En
کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 15){ هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى:} کیا تیرے پاس موسیٰ کی بات پہنچی ہے؟قیامت اور اس کا انکار کرنے والوں کے ذکر کے ساتھ ہی موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا ذکر فرمایا۔ اس سے ایک تو منکرین کو ڈرانا مقصود ہے کہ حق کا انکار کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے، دوسرا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا مقصود ہے کہ آپ ان کافروں کے جھٹلانے پر رنجیدہ نہ ہوں، آپ سے پہلے لوگوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا تو ان کا یہ انجام ہوا۔