ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الانسان/الدهر (76) — آیت 29

اِنَّ ہٰذِہٖ تَذۡکِرَۃٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیۡلًا ﴿۲۹﴾
یقینا یہ ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف (جانے والا) راستہ اختیار کرلے۔ En
یہ تو نصیحت ہے۔ جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا رستہ اختیار کرے
En
یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 29) {اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ …:} یعنی یہ سورت یا موعظت نصیحت ہے، اس سے صحیح راستہ واضح ہوگیا، کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہا، اب جو چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے۔