(آیت 9) {وَجُمِعَالشَّمْسُوَالْقَمَرُ:} یعنی یہ نظامِ فلکی جس میں چاند سورج سے لاکھوں میل کے فاصلے پر ہے، درہم برہم ہو جائے گا اورسورج اور چاند اکٹھے کر دیے جائیں گے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [اَلشَّمْسُوَالْقَمَرُمُكَوَّرَانِيَوْمَالْقِيَامَةِ][بخاري، بدء الخلق، باب صفۃ الشمس والقمر: ۳۲۰۰]”قیامت کے دن سورج اور چاند لپیٹے ہوئے ہوں گے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔