(آیت 25) {قُلْاِنْاَدْرِيْۤاَقَرِيْبٌ …:} یعنی یہ لو گ جو جلدی مچاتے اور پوچھتے ہیں کہ اسلام کا وہ غلبہ،کفار پر عذاب اور قیامت کا معاملہ کب ہوگا؟ تو آپ ان سے کہہ دیں کہ میرا کام تمھیں آگاہ کرنا ہے، وقت بتانا میرا کام نہیں اور نہ ہی مجھے معلوم ہے کہ وہ وقت بالکل قریب آچکا ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی اور مدت مقرر کرتا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔